منگل 17 نومبر 2026 - 11:26
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی نمازِ جنازہ اور تشییع بدھ کو قم المقدسہ میں؛ تدفین مشہد مقدس میں

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی تشییع جنازہ بدھ 18 نومبر 2026 کو صبح 9 بجے قم میں مسجد فاطمیہ، واقع خیابان 19 دی (باجک) سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک ہوگی، جس کے بعد آپ کے جسد خاکی کو مشہد مقدس منتقل کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی تشییع جنازہ کے سلسلے میں اعلان کیا گیا ہے کہ بدھ 18 نومبر 2026 کو صبح 9 بجے مسجد فاطمیہ سے جلوسِ جنازہ برآمد ہوگا اور حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا پہنچے گا۔

مشہد مقدس میں تدفین

قم کے نائب گورنر برائے سیاسی و سکیورٹی امور کے مطابق، قم میں تشییع کے بعد اس مرجع تقلید کا جسد خاکی مشہد مقدس منتقل کیا جائے گا، جہاں جمعرات کو تشییع کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آج بروز منگل 17 نومبر کو شام 6 سے رات 9 بجے تک دفتر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی، واقع خیابان صفائیہ میں مجلسِ عزاء کا پروگرام منعقد ہوگا۔

مرجعیت کا ایک روشن چراغ گل ہوگیا

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ نے تقریباً سات دہائیوں تک علمی خدمات انجام دیں، حوزہ علمیہ ایران میں بڑی تعداد میں شاگردوں کی تربیت کی اور اہل بیت علیہم السلام کی خالص تعلیمات کی ترویج و تشریح میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آپ 17 نومبر 2026 کی صبح اس دار فانی سے رخصت ہوگئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha